ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف نے اہم اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کیڈٹ کالج کا بھی افتتاح کیا گیا جہاں پانچ سو طلباءتعلیم حاصل کرینگے اور مقامی نو جوانوں کو پروفیشنل کالجوں تک رسائی حاصل ہو سکے گی ۔علاقہ کے عوام کےلئے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 54کلو میٹر ٹرانسمشن لائن کا بھی افتتاح کیا گیا جو مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اس موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا روز گار کے مواقع میسر آئیں گے او ر یہ علاقہ معاشی خوشحالی کے دور میں داخل ہو جائیگا جو کہ ہمارا بڑا مقصد ہے آرمی چیف نے 62کلو میٹر طویل ڈی آئی خان ٹانک روڈ کا بھی افتتاح کیا جو کہ 705کلو میٹر طویل مرکزی تجارتی راہداری منصوبہ کا حصہ ہے جو علاقہ کو افغانستان سے منسلک کریگی اور اس سے سفر کے وقت میں قابل ذکر کمی ہوگی جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں مقامی قبائلیوں کو یقین دلایا کہ بحالی کے منصوبے پر پوری طرح عمل کیا جائیگا اور عارضی طورپر بے گھر افراد منصوبے کے مطابق ایک بہتر اور زیادہ ترقی یافتہ علاقے میں واپس آئیں گے ۔قبائلیوں نے وعدوں کی تکمیل پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے اور صرف چندایسے چھوٹے ٹکڑے باقی رہ گئے ہیں جہاں دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ قوم کی حمایت سے ہم دہشتگردوں کو علاقہ سے نکالنے میں کامیاب ہو ئے ہیں انہوںنے قبائلی بھائیوں کی حمایت اور قربانیوں کو سراہا ۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشتگردوں کو کبھی بھی ان علاقوں میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور پاک فوج اپنا کام مکمل کرنے تک کسی صورتحال واپس نہیں جائیگی جنرل راحیل شریف نے قبائلیوں سے خطاب میں کہاکہ وہ سکیورٹی فورسز کی حمایت اور بحالی کے آپریشن میں بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ان علاقوں میں پائیدار امن اور خوشحالی کے حتمی مقاصد حاصل کئے جاسکیں ۔

مزید پڑھئے: پی آئی اے نے لندن میں ایک اورشرمناک ریکارڈ قائم کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…