اسلام آباد(نیوزڈیسک ) سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ایک بیان میں کہا جیسے ہی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول آیا تو حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کر دیا جو کہ سیاسی چال ہے۔ وزیر اعظم کے کسان پیکج پر مایوسی ہوئی کسانوں کو دیا گیا ریلیف پیکج نہ صرف ناکافی ہے بلکہ تاخیر سے دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا اپوزیشن اور کسان کب سے چیخ رہے تھے لیکن حکومت گونگی اور بہری بنی رہی۔ کسانوں نے پیداوار پر امدادی قیمت مانگی تو حکومت نے نہیں دی ۔ سابق صدر زرداری نے اپنے بیان میں سندھ سرکار کی تعریف بھی کی اور کہا سندھ حکومت کسانوں کی مالی مدد بھی کرتی ہے اور کھاد ، بیج بھی مفت فراہم کر رہی ہے۔















































