اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو ایل این جی منصوبے کے حوالے سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور اس منصوبے کو ختم کرنے کے لئے آئل مافیا نے انھیں بھاری رشوت کی پیش کش بھی کی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو قطر کے خلاف نا مناسب بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ’یہاں ایک تیل مافیا ہے مجھے لالچ اور خوفزدہ کیا جارہا ہے کہ میں ایل این جی ٹرمنل پر کام مت کروں۔‘انھوں نے کہا کہ ان کو کچھ سمریز پر دستخط کرنے کے لیے فوائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ایسے افراد کو بے نقاب کرنے کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت کو ضائع کرنے کے بجائے وہ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ انھوں نے سوئی نادرن گیس پائپلانز (ایس این جی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعید مہدی سے ملاقات کی تھی اور ان کو کہا تھا کہ وہ بورڈ اور کمپنی کے انتظامی معاملات کا خیال رکھے جیسا کہ کمپنی ایل این جی والے معاملے کو انجام تک نہیں پہنچا رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کے تقسیم کار سسٹم میں 20 فیصد نقصان ہورہا ہے تاہم کمپنی اسے 11 فیصد اوسط نقصان ظاہر کررہی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم خاکان عباسی نے بتایا کہ حکومت قطر کی گیس کمپنی سے 15 سالہ طویل معاہدہ کرنا چاہتی ہے تاہم اس میں دو بڑی رکاوٹیں حائل ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ وزارت پیٹرولیم، خزانہ اور بجلی کو ایل این جی درآمد کرنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینی ہے اور ’ایسا ہم آج کے دن تک نہیں کرپائیں ہے۔‘دوسری وجہ کی تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت کو قطر کی گیس کمپنی کو واجب الادا رقم کی کریڈٹ لیٹرز جاری کرنے ہیں اور ایسے ہی لیٹرز آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) کو بھی جاری کئے جانے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ کام بھی مکمل نہیں کی جاسکا ہے کیونکہ آئل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کے قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































