جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ساڑھے12 ایکڑسے کم زمین رکھنے والے کسانوں کوبلاسود قرضے دیے جائینگے،گندم ،چاول ،دیگر اجناس کی امدادی قیمتیں بڑھیں گی،کھاد کی فی بوری 500 روپے کم کی جارہی ہے فصلوں کی انشورنس کا پریمیئم حکومت ادا کرے گی،ٹیوب ویلوں کی بجلی کے لیے 7 ارب روپے کی رعایت دیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جو پیکج دے رہے ہیں، یہ کوئی احسان نہیں، حکومت کا فرض ہے،کسانوں کو سہولیات ملیں گی،کسانوں کی تکالیف کم کرنا چاہتے ہیں،جب ہماری حکومت آئی تو نہ بجلی تھی نہ گیس، نہ امن۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کا بھی برا حال تھا، پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہت کمزور حالت میں ملی۔دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور آپریشن کراچی پہلے کیوں نہ شروع کیا گیا۔ہم نے ذمہ داری محسوس کی ، ہمیں قوم کا درد ہے۔ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے ، بلکہ اپنی جیب سے پیسہ خرچ کرکے معاملہ چلاتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اگر کسی نے منصوبہ تیار کرنا تھا تو کیا یہ صرف ہماری ذمہ داری تھی۔ہم نے بھاشا ڈیم کے لیے ایک سو ایک ارب روپے لگاکر زمین خریدی ہے۔کسانوں کا امدادی پیکیج سو ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔ پیکج کا پہلاحصہ کسانوں کو براہ راست مالی تعاون ہے۔چھوٹے کسانوں کو 5ہزارروپے نقد دیے جائیں گے۔کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے 20 ارب روپے کا فنڈ قائم کررہے ہیں۔کھاد کی قیمتوں کو پرانی سطح پرلایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیوب ویل شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کیلیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے،زرعی اجناس،پھلوں کی درآمدپر3سال کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…