ننکانہ(نیوز ڈیسک)ننکانہ صاحب کے نواحی علاقہ مانوالہ کے قریب حساس اداروں کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی آمد کی خفیہ اطلاع پر مانوالہ کے گاؤ ں لاگراں میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے ناکہ لگایا جہاں سے 4موٹرسائیکلوں پر سوار 8 دہشتگرد جب گزرنے لگے تو حساس اداروں کے اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا ،جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے2 کلاشنکوف ،2 پسٹل،350 راؤ نڈ اور بارودی مواد اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔فرار ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔















































