سلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعدبھی اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ انڈرپاسسزبنانے سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ضیاءاللہ آفریدی کوکرپشن کرنے پرپارٹی سے نکال دیاگیاہے ۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خانے کہاکہ نجم سیٹھی پرنگران وزیراعلی بنایاگیااوروہ ناکام ہوگیاجس کے بعد اس کوپی سی بی کاچیرمین لگادیاگیا۔انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی کوکروڑوں روپے کاریلیف دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی آڑمیں ملک کولوٹاجارہاہے ۔عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری اورایم کیوایم نوازشریف پرپریشرڈال رہے ہیں کہ فوج کوپیچھے ہٹایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے بارے میں فیصلہ دوروزمیں پارٹی کردے گی۔عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی آڑ ملک کو لوٹا جا رہا ہے ملک کی دس کروڑ عوام بھوک سے مر رہی ہے اور میٹنگز دبئی میں ہو رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا آرمی چیف راحیل شریف کا گراف اوپر جا رہا ہے مطلب عوام حکومت سے تنگ ہیں۔ افواج پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے حامی ہیں۔ سندھ کے لوگ آپریشن سے خوش ہیں اور ایم کیو ایم کی ناکام ہڑتال اس کا ثبوت ہے۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مفاہمتی سیاست کے خاتمے کو ملک کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مک مکا ٹوٹنے پر پیپلز پارٹی کو نندی پور منصوبہ یاد آ گیا۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے اور ایل این جی کے معاہدوں اور میٹرو پراجیکٹ کے آڈٹ ہونے چائیے۔ پنجاب میں دیگر میگا پراجیکٹس میں بھی گھپلے ہوئے ہیں۔ بڑے بڑے ڈاکے بھی ڈالے جا رہے ہیں لہذا وہاں بھی رینجرز آپریشن کرے۔ عمران خان نے ضیاء اللہ آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ضیاء اللہ آفریدی کی بڑی خدمات ہیں لیکن اسمبلی میں ان کی باتیں افسوسناک ہیں۔
آصف زرداری اورایم کوایم فوج کوپیچھے ہٹانے کےلئے نوازشریف پردباﺅڈال رہے ہیں ،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































