اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے بیرون ملک کے دوروں پر لاکھوں روپے ٹپ میں اڑا دیئے۔ صدرمملکت نے ترکی ، سعودی عرب اور چین جیسے امیر ملکوں کے دوروں کے دوران ٹپ کی مد میں 61لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جبکہ صدارتی ہاوس نے وزارت خزانہ سے ان اخراجات کی منظوری بھی نہیں لی۔روزنامہ دنیا کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران 61لاکھ 44ہزار روپے سکیورٹی عملہ ، ویٹرز اور ڈرائیوروں میں بطور ٹپ تقسیم کئے۔ اکتوبر 2013ءمیں چین اور سعودی عرب کے دورے کے دوران 26لاکھ 57ہزار 500روپے ،مئی2014ءمیں ایک بار پھر چین کے دورے میں9لاکھ 93ہزار روپے ،جون 2014ءکے پہلے ہفتے میں ترکی ، نائجیریااور سعودی عرب کے دورے میں 19لاکھ 57ہزار روپے جبکہ جون 2014ءکے آخری ہفتے میں پھرسعودی عرب کے دورہ کے دوران 4لاکھ 96ہزار 750روپے ٹپ دی گئی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدرمملکت نے بیرون ملک دوروں کے دوران ہونے والے یہ اخراجات وزارت خزانہ کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئے
صدر ممنون نے غیر ملکی دوروں پر 61 لاکھ ٹپ پر اڑا دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
پی آئی اے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کتنی اور کتنے اثاثے فروخت کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی















































