اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائیشین پولیس نے بنکاک حملے کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد گرفتار کرلیے۔ملائیشین پولیس حکام کے مطابق چند روز قبل تین افراد کو بنکاک میں مندر پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، ان میں ایک پاکستانی اور دو ملائیشین شہری شامل ہیں۔گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ، ملائیشین پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو تھائی لینڈ کے حوالے نہیں کیا جائے گا ادھر تھائی پولیس نے بھی حملے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ ماہ بنکاک کے ایک مندر میں دھماکے سے بیس افراد ہلاک اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے تھے۔