جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ناانصافی کا دعوی کرنے والے عدالتوں میں جائیں، پرویز رشید

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ایکشن پلان تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوا ہے۔ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقدامات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہڑتالوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے۔ جو لوگ ہڑتال کی کال دے رہے ہیں۔ وہ ملک کی معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہڑتال کی کال دینے والے بتائیں کہ وہ کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہڑتال کی کال دینے والوں سے درخواست ہے کہ وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ تحریک انصاف کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے سے نہ حکومت تبدیل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی اور نہ الیکشن کمیشن کے ارکان تبدیل ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے 126 روز کا دھرنا ہوا۔ اس دھرنے سے کسی کا گھر آباد ہوا اور کسی کا گھر برباد ہوا تاہم دھرنا دینے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوا۔ دھرنا دینے سے موسم بھی تبدیل نہیں ہوتا۔ عمران خان سے کہتا ہوں کہ دھرنا سیاست سے باہر نکل آئیں۔ اگر وہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں۔ ایم کیو ایم سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے لئے مولانا فضل الرحمن کو مینڈیٹ دیا تھا۔ حکومت نے اسی نیت سے مذاکرات کئے۔ مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے تاہم ایم کیو ایم نے کچھ روز فجر کے وقت پریس کانفرنس کرکے مذاکرات ختم کئے۔ بات چیت کے ذریعے بند نہیں ہوتے۔ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جاری آپریشن پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالتوں سے رجوع کرے۔ سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر کسی کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ عدالتوں سے رجوع کرسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو مرکزی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تحفظات بیان کرنے کی مکمل آزادی تھی۔ حکومت مسائل کو بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ آصف علی زرداری کے حالیہ بیان پر انہوں نے کہا کہ احتساب کے فیصلوں پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرسکتا ہے۔ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تنقیدی سیاست سے گریز کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی نے 126 دن دھرنا دیا۔ اس موقع پر بھی کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی لاہور ہائی کورٹ نے لگائی ہے۔ اگر تقریریں قابل اعتراض نہیں تھیں تو بعد میں معافیاں کیوں مانگی گئیں۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ہے۔ اگر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ایم کیو ایم کو اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کے لئے رجوع کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے اور ان کے معاونین دونوں مجرم ہیں۔ جرائم اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ الزام تراشی کی سیاست کو بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ججز کی تعیناتی کے معاملے پر مداخلت نہیں کررہی ہے۔ دونوں ادارے اپنے اپنے اختیارات کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے والوں یا کسی بھی ارکان پارلیمنٹ کو قتل کرنے کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جرم کو روکنے اور حکومت چلانے کے لئے قوانین موجود ہیں۔ حکومت ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کتب میلہ علم دوستی کا اظہار ہے۔ پہلے جب قوم سے کتابیں چھین لی گئیں تو خودکش حملہ آور نمودار ہوئے۔ کراچی سے اچھی خبریں آنے کا مطلب ملک سے اچھی خبریں آنا ہے۔ مسلح افواج ملکی تہذیب وتمدن کو بچانے کے لئے قربانیاں دے رہی ہے۔ ان قربانیوں کے سبب ملک میں امن قائم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کسی فرد یا ایک جماعت کا نہیں بلکہ متفقہ فیصلہ ہے۔ اسی لئے قیام امن میں کامیابی کا سہرا جمہوریت، پارلیمنٹ، افواج پاکستان سمیت تمام طبقات کے سر جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…