ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کا معاملہ طے شدہ ہے۔پاکستان اور افغانستان کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بارے میں قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ مفاہمت کی اس یادداشت کا مقصد سیکورٹی کے مسائل اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا تھا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ راہداری منصوبے کے تحت متعدد منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب اچھے برے طالبان کی تفریق کے بغیر جاری ہے،ہمارے ذہنوں میں اچھے اوربرے دہشت گردوں کی کوئی تفریق نہیںترجمان نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، دونوں ملکوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نئے سفیروں کی تعیناتی اسی صورت میں کنفرم کی جائے گی جب متعلقہ حکومتوں سے ان کی تقرری کے اسناد موصول ہوجائیں گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک ہند نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رواں ماہ نیویارک میں ملاقات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان کابل میں ہونے والی بات چیت کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ افغان قیادت نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور عملے کے تحفظ کےلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوںنے کراچی میں میڈیا ورکز کے قتل کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا