، آصف زرداری کی بحیثیت صدر ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی تنظیم کے خلاف نہیں ہے، یہ صرف دہشت گردوں اورمجرموں کے خلاف ہے،اسے کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،قومی دولت لوٹنےوالوں کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 1990 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کر دی ہے۔ لگتا ہے نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ نواز شریف بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بجائے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔















































