جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

معمولی سی توجہ

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں برادران کے خلاف ایک لفظ نہیں سنتے‘ میں ان سے مل کر حیران ہوا اور میں نے سوچا‘ میاں برادران نے آج تک اس شخص کے اخلاص اور ٹیلنٹ سے کام کیوں نہیں لیا؟ اجمل خان اور اعجاز پیارا نے بریشیا میں ہزار سے زائد پاکستانی جمع کئے‘ پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ‘ میلان کے قونصل جنرل ندیم خان اور اٹلی میں ویلفیئر اتاشی اختر عباس بھی وہاں موجود تھے‘ یہ تینوں تقریب میں خواتین اور بچوں کی تعداد پر حیران تھے‘ پاکستانی اٹلی میں اپنی خواتین کو تقریبات میں نہیں لے کر آتے‘ یہ رویہ اطالوی شہریوں کےلئے حیران کن ہے‘ سفیر پاکستان تہمینہ جنجوعہ پاکستانی کمیونٹی پر بار بار زور دیتی ہیں آپ اپنے بچوں اور خواتین کو اطالوی زبان سکھائیں‘ آپ انہیں گھر سے باہر بھی لے کر جائیں تا کہ پاکستان کا امیج بہتر ہو لیکن پاکستانی کمیونٹی ضد پر قائم ہے تاہم سفیر صاحبہ کی کوششوں سے اب برف پگھل رہی ہے‘ تقریب میں تین سو کے قریب خواتین اور بچے شامل تھے‘ سفیر صاحبہ خواتین کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں‘ ہال میں پاکستان اور اٹلی کے قومی ترانے بھی بجائے گئے‘ پاکستانی بچوں نے پاکستانی ثقافت پر ٹیبلو بھی پیش کئے اور خواتین نے بھی نظمیں اور غزلیں پڑھیں‘ اٹلی کے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے بھی پاکستانی فنکشن میں شرکت کی‘ وہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے ڈسپلن اور جذبات دیکھ کر حیران رہ گئے۔
میں اس فنکشن سے تین حیرتیں لے کر واپس آیا‘ یہ میری زندگی کی پہلی پاکستانی تقریب تھی جو چار گھنٹے جاری رہی اور جس میں ہزار سے زائد پاکستانی موجود تھے لیکن وہاں لڑائی‘ مار کٹائی اور گالم گلوچ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا‘ آپ بھی یہ جان کر یقینا حیران ہوں گے وہاں کھانے کے دوران بھی کوئی جھڑپ نہیں ہوئی‘ دو‘ یہ بیرون ملک پاکستانیوں کا واحد فنکشن تھا جس میں کسی پاکستانی نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی‘ لوگ سفارتخانے کے رویئے سے مطمئن ہیں‘ یہ بات بھی میرے لئے حیران کن تھی اور تین‘ لوگ اٹلی میں ”سیٹل لائف“ گزار رہے ہیں لیکن یہ پاکستان کے بارے میں انتہائی جذباتی ہیں‘ یہ اپنے ملک کو اٹلی سے بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں‘ مجھے پاکستانیوں کی اس تڑپ نے بھی حیران کیا‘ مجھے تقریب میں اندازہ ہوا‘پاکستان سے باہر آباد پاکستانی ملکی الیکشنوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں‘ یہ بار بار کہہ رہے تھے ‘اطالوی حکومت کو ہماری دوہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں‘ ہم اٹلی میں اٹلی کے سیاسی نمائندوں کو ووٹ دے سکتے ہیں لیکن ہمارا اپنا ملک ہمارا ووٹ نہیں لیتا‘کیوں؟ کیا یہ تضاد نہیں؟ اطالوی پاکستانیوں کا یہ مطالبہ جائز ہے حکومت کو اگلے الیکشنوں میں غیر ممالک میں آباد پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور دینا چاہیے‘ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں‘ حکومت کو پاکستان کے اس اثاثے کو عزت دینی چاہیے‘ اجمل خان جیسے محب وطن پاکستانیوں کےلئے پارلیمنٹ میں خصوصی نشست ہونی چاہیے تاکہ یہ پارلیمنٹ میں اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں اور 2015ءکے آخر تک یورپ میں مینول پاسپورٹ ختم ہو جائیں گے مگر اٹلی سمیت ہمارے زیادہ تر سفارت خانوں میں ابھی تک مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی سہولت موجود نہیں‘ حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے پر بھی توجہ دینی چاہیے ورنہ دوسری صورت میں 2015ءکے آخر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں اضافہ ہو جائے گا‘ یہ تمام مسئلے حل ہو سکتے ہیں بس حکومت کی معمولی سی توجہ چاہیے‘ ایک کروڑ محب وطن پاکستانی اس معمولی سی توجہ کےلئے حکومت کے راستے میں آنکھیں بچھا کر بیٹھے ہیں‘ حکومت نہ جانے کب آنکھ اٹھا کر ان بے وطنوں کی طرف دیکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…