جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بسم اللہ ارقیک من کل اورحضرت جبرائیلؑ کا دَم

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
بسم اللہ ارقیک من کل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسم اللہ ارقیک من کل حضرت جبرائیلؑ کا دَم ہے ‘ حضور ؐسرور کائنات کی ساری زندگی امت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ حق تعالیٰ نے آپ کو آپ کی امت کی رہنمائی کیلئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے ۔ اور قیامت تک آپ پر ایمان لانے والوں کو آپ ﷺ کی زندگی سے ہر اس چیز کی رہنمائی مل سکتی ہے جو انہیں درکار ہو۔ آج کل ہمارے معاشرے میں نظر بد، حسد، جادو سے متعلق ہر کوئی وہم میں مبتلا ہے۔

نظر بد کا دَم

کوئی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ میں نظر بد کا شکار ہو گیا ہوں جو کہ ایک حقیقت بھی ہے ، نظر بد ایسی چیز ہے جو ایک خوشنما پتھر کو بھی پھاڑ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے حق تعالیٰ نے امت مسلمہ کی نبی کریمﷺ کے ذریعے رہنمائی فرمائی ہے ۔ اسی طرح حسد اور جلاپے میں مبتلا افراد بھی نقصان دہی اور ضرر رساں ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

بسم اللہ ارقیک من کل اورحضرت جبرائیلؑ کا دَم

ان تمام چیزوں اور وہموں اور خوف سے نجات کیلئے اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کی رہنمائی اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کے ایک واقعہ سے فرمائی ہے ۔ عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جبریل علیہ السلام رسول کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اس حال میں کہ آپﷺ کانپ رہے تھے تو جبریل علیہ السلام نے کہا :

بسم اللہ ارقیک من کل شی یوذیک من حسد حاسد و کل عین واسم اللہ یشفیک

ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو اذیت دیتی ہے، ہر حاسد کے حسد سے اور ہر نظر بد سے اور اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ آپ کو شفادے(مسند احمد: 22760)۔

یہ ایک ایسا دم ہے جو نہ صرف نظر لگنے والے بچوں، بڑوں، خواتین کیلئے نہایت مجرب ہے بلکہ اس دم کے ذریعے آپ حاسدین اور شرارتیوں کی شرارت سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

نظر بد کا دَم

بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ حَسَدِ حَاسِدٍ وَمِنْ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ

ترجمہ:’’ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہرحاسد کے حسد کرنے نظر لگانے والی آنکھ سے؛ اللہ آپ کو شفا دے گا ۔‘‘

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…