پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

سرینگر کے پولیس سٹیشن میں دھماکہ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آ باد (نیوز ڈ یسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نگام پولیس سٹیشن میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔عینی شاہدین اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سٹیشن کے اندر سے دھواں اور شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔ واقعے میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل ہی نئی دہلی میں کار دھماکے کو مرکزی حکومت نے دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا، جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اے بی پی لائیو کے مطابق نگام پولیس سٹیشن میں ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ اور دیگر مواد کی جانچ یا شواہد اکٹھا کرنے کے عمل کے دوران یہ مواد اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دھماکہ رونما ہوا۔ حکام واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…