اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کا مہینہ بے شمار رحمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے ۔ لوگ صبح صبح اٹھتے ہیں سحر و افطار کا اہتمام کر تے ہیں ۔ غریب ہو ں یا امیر ہر کوئی حتی المقدور اپنی استطاعت کے مطابق رمضان کا اہتمام کرتا ہے ۔ رمضان میں یوں تو ہر وقت ہر زبان اللہ پاک کی حمد و ثنا بیان کرتی ہے تاہم اس ماہ مبار ک کے حوالے سے کچھ وظائف ایسے ہیں جو آپ کے رزق میں کشادگی کا باعث بنتے ہیں ۔
ایک آزمودہ اور آسان ترین رزق کی کشادگی کا عمل ہم اپنے قارئین کیلئے پیش کر رہے ہیں ۔ روایات کے مطابق جو شخص رزق کی کشادگی کا خواہاں ہو وہ باوضو ہو کر نماز عشاءکے بعد 3مرتبہ درود پاک پڑھے اور پھر 11مرتبہ سورہ المائدہ کی آیت نمبر 114کی تلاوت کرے اور اس کے بعد دوبارہ سے 3مرتبہ دورد شریف پڑھ کراللہ کے ہاں دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ۔علماءاکرام کے مطابق اس وظیفے کے لئے درود ابراہیمی کی تلاوت بھی کی جا سکتی ہے جبکہ چھوٹے اور مختصر درود پاک بھی پڑھے جا سکتے ہیں تاہم وظیفے کیلئے ضروری ہے کہ اسے پورے یقین کیساتھ اور باوضو ہو کر کیا جائے ۔یہ عمل رزق کی کشادگی کیلئے تیر بہدف ہے ۔