پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

ملٹری آپریشن میں امریکا اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے 2 اہلکار مارے گئے، ایران کا دعویٰ

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2افراد ہلاک جب کہ 4افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق وزارتِ انٹیلی جنس نے بتایا کہ کارروائی میں 2 الگ آپریشنل سیلز کو نشانہ بنایا گیا جن پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے، حساس تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ایرانی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں 2 افراد مارے گئے جبکہ 4افراد کو ملک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد امریکا اور اسرائیل کے انٹیلی جنس سے وابستہ ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے سیستان و بلوچستان میں مبینہ دہشت گرد گروہ سے منسلک دو آپریشنل سیلز کو تباہ کردیا۔ایرانی حکومت نے ہلاک اور گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت، قومیت یا ان سے منسوب مبینہ کارروائیوں کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔

گرفتار افراد کا مقصد صوبے میں تخریبی کارروائیاں کرنا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا تھا۔ یاد رہا کہ ایران کا جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان طویل عرصے سے مسلح گروہوں کی سرگرمیوں اور سیکیورٹی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔ایران ماضی میں بھی اس علاقے میں مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں کا اعلان کرتا رہا ہے۔جون 2026میں بھی ایرانی حکام نے اسی خطے میں سیکیورٹی کارروائی کے دوران پانچ مسلح افراد کو ہلاک اور 19 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ایرانی حکام ان کارروائیوں کو دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام قرار دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…