لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک فائر فائٹر نے لاٹری میں 2لاکھ پانڈ جیتنے کے بعد اپنی سابق گرل فرینڈ کو دی گئی رقم واپس حاصل کرنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی لی اور عدالت میں اپنا مقدمہ خود پیش کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40سالہ کریگ ٹِچنر نے نومبر 2019میں ونٹر ونڈر لائنز لاٹری کے سکریچ کارڈ پر جیک پاٹ جیتا تھا۔ 2022میں انہوں نے اپنی اس وقت کی گرل فرینڈ، 37 سالہ نفسیاتی نرس ہیدر ڈگلس کو 40ہزار پائونڈ دیئے تاکہ وہ اپنی مالی معاملات سے متعلق مہارت استعمال کرتے ہوئے یہ رقم ان کی طرف سے سرمایہ کاری کر سکے۔عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں نے رقم پریمیم بانڈز میں لگانے اور اس سے حاصل ہونے والی کسی بھی رقم کو آپس میں تقسیم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔تاہم تعلق ختم ہونے کے بعد ہیدر ڈگلس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ دو بچوں کے والد اور ہیتھرو فائر فائٹر کریگ ٹِچنر نے قانونی ماہرین سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کے مطابق وکلا نے بہت زیادہ فیس طلب کی۔اس کے بعد انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے انہیں مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی کہ ضروری فارم کیسے مکمل کرنے ہیں تاکہ وہ سنٹرل لندن کانٹی کورٹ میں اپنا مقدمہ خود پیش کر سکیں۔
کریگ ٹِچنر نے عدالت کے حوالے سے کہا کہ خود مقدمہ لڑنا ایک خطرہ تھا لیکن ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ اگر چیٹ جی پی ٹی نہ ہوتا تو شاید وہ یہ مقدمہ نہ جیت پاتے۔دوسری جانب ہیدر ڈگلس نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ رقم انہیں تحفے کے طور پر دی گئی تھیتاہم وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہیں کہ 40ہزار پائونڈ انہیں تحفے کے طور پر دیے گئے تھے جبکہ انہوں نے اپنے بینک اسٹیٹمنٹس بھی عدالت میں پیش نہیں کیے،گزشتہ ہفتے عدالت نے کریگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔انہوں نے کریگ پر انہیں کنٹرول کرنے اور ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے۔



















































