جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے لیے امریکی ویزا سے متعلق اہم سہولت، نیا آن لائن نظام متعارف

datetime 25  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ویزا کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ اور ویزے کے غیر قانونی استعمال کی نشاندہی کے لیے آن لائن رپورٹنگ کا نظام متعارف کرادیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق شہری اس سہولت کے ذریعے ویزا فراڈ سے متعلق دستیاب معلومات متعلقہ حکام کو فراہم کرسکتے ہیں۔ رپورٹ درج کرانے والے افراد کے لیے اپنی شناخت ظاہر کرنا لازمی نہیں، جبکہ شکایت میں زیادہ سے زیادہ درست تفصیلات شامل کرنے سے معاملے کی جانچ میں مدد مل سکتی ہے۔

محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ویزا فراڈ میں جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات، ویزا درخواست میں جعل سازی اور ویزے کا غلط استعمال سمیت مختلف معاملات شامل ہوسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر خصوصی آن لائن فارم بھی دستیاب ہے۔

حکام نے درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ کسی شخص کے خلاف اطلاع دیتے وقت جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم نہ کی جائیں، کیونکہ ایسا کرنا قانونی جرم بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے ساتھ متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزا درخواست سے متعلق موصول ہونے والی فراڈ کی اطلاعات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ فراہم کردہ معلومات کو سرکاری تحقیقات اور امیگریشن سے متعلق کارروائی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی شہریوں کو ویزا سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے صرف امریکی حکومت کی سرکاری .gov ویب سائٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے غیر سرکاری ویب سائٹس اور ایسے افراد سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے جو ویزا دلوانے کی ضمانت یا دعویٰ کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایات کے مطابق ویزا درخواست میں دانستہ طور پر غلط بیانی کرنا یا اہم معلومات چھپانا سنگین معاملہ ہے، جس کے بعض حالات میں مستقبل میں ویزا حاصل کرنے کے لیے مستقل نااہلی جیسے نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔

اس لیے پاکستانی درخواست گزاروں کو چاہیے کہ ویزا درخواست، دستاویزات اور متعلقہ خدمات کے لیے مستند سرکاری ذرائع استعمال کریں، جبکہ کسی مشتبہ فراڈ کی صورت میں امریکی محکمہ خارجہ کے مقررہ آن لائن رپورٹنگ نظام کے ذریعے اطلاع دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…