پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار پر بھی پڑے ہیں، جہاں فی تولہ سونا مزید 12 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 10 ہزار 973 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونا 128 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی ایک بڑی وجہ امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…