منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا میں گرل فرینڈ کو قتل کرنے والا بھارتی شہری جرمنی سے گرفتار

datetime 11  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ایریزونا میں 19 سالہ کالج طالبہ کے مبینہ قتل کے کیس میں اس کے 20 سالہ بھارتی دوست کو جرمنی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت جولیسا روبی سالازار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گرفتار شخص ورون بیچگاری بتایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جولیسا کو یونیورسٹی آف ایریزونا کے قریب واقع اس کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔پولیس کو جولیسا کے اہل خانہ کی درخواست پر اس کی خیریت معلوم کرنے کے لیے اپارٹمنٹ بھیجا گیا تھا، جہاں وہ بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ واقعے کی تحقیقات آگے بڑھنے پر ورون بیچگاری کو اہم مشتبہ شخص قرار دیا گیا اور اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل اور اغوا کے الزامات کے تحت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص ٹکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیوسٹن گیا اور وہاں سے جرمنی روانہ ہوگیا۔ امریکی حکام نے جرمن اداروں کے تعاون سے اسے جرمنی میں گرفتار کرلیا،

جبکہ اسے واپس ایریزونا لانے کے لیے حوالگی کا قانونی عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ مقتولہ کا موبائل فون اور کریڈٹ کارڈز مبینہ طور پر ورون کے قبضے میں تھے۔ اس کے علاوہ جولیسا کے اہل خانہ کو بھیجے گئے بعض پیغامات نے بھی خاندان کے خدشات میں اضافہ کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ورون کے خلاف ماضی میں گھریلو تشدد سے متعلق الزامات بھی سامنے آچکے ہیں۔ تاہم موجودہ قتل کیس میں عائد الزامات ابھی عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں اور ملزم کو قانونی کارروائی مکمل ہونے تک بے گناہ تصور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…