جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

برطانیہ میں گرمی نے 1995 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بلیو الرٹ جاری

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

لندن(این این آئی) برطانیہ میں رواں سال گرمی کی پانچویں لہر نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں برطانیہ میں مجموعی طور پر 34 دن ایسے تھے جب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 35 دن ہوچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایسٹ اینگلیا اور ساتھ ایسٹ کے علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے بلیو الرٹ جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں شدید گرمی کے ساتھ خشک سالی کی صورتحال بھی برقرار ہے

جس کے باعث مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ماہرین کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر نے برطانیہ میں غیر معمولی گرم موسم کے حوالے سے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت اور موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…