جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

فرانسیسی پولیس نے سیاح سے 3لاکھ ڈالرمالیت کی گھڑی چھیننے کے الزام میں چار ہسپانوی باشندوں کو گرفتار کرلیا

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرانس کے معروف سیاحتی مقام سینٹ ٹروپے میں ایک غیر ملکی سیاح سے انتہائی قیمتی گھڑی چھیننے کے الزام میں پولیس نے چار مشتبہ ہسپانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق واقعہ ریویرا کے سیاحتی علاقے سینٹ ٹروپے میں پیش آیا، جہاں برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو تقریباً 3 لاکھ ڈالر مالیت کی گھڑی سے محروم کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مشتبہ افراد ایک گاڑی کے ذریعے فرار ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے دستیاب شواہد کی مدد سے ان کا سراغ لگا کر قریبی قصبے کوگولین سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ طور پر چوری کی گئی گھڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ سیاح کے حوالے کیا جائے گا۔فرانسیسی حکام کے مطابق سینٹ ٹروپے دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکز ہے، جس کے باعث قیمتی اشیا پر نظر رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر بھی اس علاقے میں سرگرم رہتے ہیں۔

بعض ملزمان سیاحوں کا روپ دھار کر وہاں پہنچتے اور دولت مند افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ رواں سیاحتی سیزن کے آغاز سے اب تک سینٹ ٹروپے کے علاقے میں تقریباً 15 مہنگی گھڑیاں چوری ہونے کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں، جس کے بعد قیمتی اشیا رکھنے والے سیاحوں کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…