ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران پر محدود حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں: ٹرمپ

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف محدود نوعیت کی فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں،

تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلی منصوبہ بیان نہیں کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ آیا وہ ایران پر محدود حملے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔اس سے پہلے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کے خلاف محدود حملے کے آپشن پر غور کر رہی ہے، جس میں ایرانی عسکری یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے ممکنہ اقدام کا مقصد ایران کو جوہری معاہدے پر آمادہ کرنا ہو سکتا ہے، جبکہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کو وسیع تر عسکری مہم میں تبدیل کرنے کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ماضی میں یہ مؤقف بھی دہرا چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے میں سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر ساتھ ہی خبردار کر چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال خارج از امکان نہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھی انہوں نے ایران کو تنبیہ کی تھی کہ اگر معاہدے پر پیش رفت نہ ہوئی تو نتائج نہایت سخت ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…