بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

صدر ٹرمپ کی بھارت کو ایک بارپھر تجارتی پابندیوں، ٹیرف میں اضافے کی دھمکی

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی تیل کے معاملے پر امریکہ سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن نئی دہلی پر ٹیرف بڑھا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ روسی تیل کے معاملے پر بھارت کے موقف اور اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے اس مسئلے پر تعاون نہ کیا تو تجارتی پابندیوں، خصوصا ٹیرف میں اضافے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، تاہم اس دعوے پر بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔امریکہ پہلے ہی بھارت پر 50فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…