لکھنئو (این این آئی)بھارت کے شہر لکھنو میں دو بہنوں نے پالتو کتے کے بیمار ہونے پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوڈا کھیڑا جلال پور کے علاقے میں 26 سالہ رادھا سنگھ اور 22 سالہ جیا سنگھ نے ایک کتے کو پال رکھا تھا۔پولیس کے مطابق ہسپتال سے معلومات ملیں ہیں کہ 2 بہنوں نے مبینہ طور پر فینائل پی کر خودکشی کرلی ہے، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور گھر والوں سے تفتیش کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں بہنوں نے حال ہی میں ایک کتے کو گود لیا تھا اور دونوں کو کتے سے محبت ہوگئی تھی، دونوں کتے کی دیکھ بھال بھی کرتی تھیں۔دوسری جانب اہلخانہ کا موقف ہے کہ دونوں بہنیں ذہنی تنا کا شکار تھیں، ایک بہن کو ٹی بی کی بیماری کی وجہ سے ڈپریشن ہوا تھا جبکہ دوسری بہن 2014 سے ذہنی تنا میں مبتلا تھی۔اہلخانہ کے مطابق دونوں بہنوں کا کتا ایک ماہ سے بیمار تھا جس کی وجہ سے دونوں کا ڈپریشن مزید بڑھ گیا تھا اور انہوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔















































