اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ترکیے میں رواں سال کے دوران 42 ہزار افغان شہریوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ترکی میں غیر قانونی مہاجرین کے خلاف گزشتہ ایک برس کے دوران کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زیادہ افراد کو تحویل میں لیا گیا۔ترک مائیگریشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی، جو 42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ افغان باشندوں کے بعد شامی شہری دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن بھی بڑی تعداد میں پکڑے گئے۔

تاہم سرکاری اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 میں غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔ گزشتہ برس 2024 کے دوران ترکی کے مختلف علاقوں میں دو لاکھ 25 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا تھا، جو رواں سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ تعداد تھی۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…