ریاض (این این آئی)سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا انتقال ہوگیا۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا انتقال بیرون ملک ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نمازہ جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ ریاض ریجن کے گورنر نے پڑھائی۔ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔















































