پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پولیس اہلکار کی بیوی کاسڑک پرڈانس، ٹریفک جام ہوگیا

datetime 3  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چنڈی گڑھ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب اس کی بیوی کی ایک وائرل ویڈیو نے تنازع کھڑا کر دیا۔ ویڈیو میں خاتون کو مصروف سڑک پر زیبرا کراسنگ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے باعث ٹریفک میں شدید خلل پڑا۔سیکٹر 19 پولیس سٹیشن میں تعینات اجے کنڈو نامی اہلکار کی بیوی جیوتی کنڈو نے 22 مارچ کو انسٹاگرام پر ایک رییل پوسٹ کی۔

ویڈیو میں جیوتی کو ایک مشہور ہریانی گانے پر سڑک کے بیچ ڈانس کرتے دیکھا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور مقامی پولیس کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ جیوتی بے فکری سے ٹریفک کے درمیان ڈانس کر رہی ہے، جبکہ اس کی بہن پوجا ویڈیو بنا رہی تھی۔ دیکھنے میں یہ ایک معصوم حرکت لگ رہی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی وجہ سے سڑک پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔نیوز 18 کے مطابق ایک مخبر نے پولیس کو اطلاع دی کہ دونوں خواتین ویڈیو بنانے میں اتنی محو تھیں کہ انہوں نے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

مخبر کے مطابق ان کی غیر ذمہ دارانہ حرکت سے حادثے کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلجیت سنگھ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گرودوارہ چوک اور پولیس کنٹرول روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جیوتی کنڈو پیلے رنگ کے سوٹ میں سڑک کے درمیان ڈانس کر رہی تھی، جبکہ ایک اور خاتون اس کی ویڈیو بنا رہی تھی۔ان شواہد کی بنیاد پر پولیس نے جیوتی کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جن میں دفعہ 125، 292 اور 3(5) شامل ہیں، جو ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے سے متعلق ہیں۔ اس واقعے کے بعد چنڈی گڑھ پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اجے کنڈو کو معطل کر دیا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…