ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، (آج) 30 مارچ بروز اتوار کوعید الفطر ہوگی۔شوال کا چاند نظر آنے سے سرکاری طور پر رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور عمان میں شوال کا چاند نظر آگیا اور (آج) 30 مارچ بروز اتوار عید الطفر ہوگی۔
اس سے قبل، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔سعودی شاہی دیوان کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی،بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔