ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

منجمد جھیل میں طیارے کا پائلٹ بیٹیوں سمیت 12 گھنٹے بعد ریسکیو

datetime 29  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)   امریکی ریاست الاسکا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ منجمد جھیل میں پھنس گیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے کے پائلٹ اور اس کی دو کم عمر بیٹیاں 12 گھنٹوں کے طویل انتظار کے بعد بحفاظت ریسکیو کر لی گئیں۔ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار ٹیری گوڈیس کے مطابق، انھوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک شخص نے اپنے بیٹے اور دو پوتیوں کے لاپتا ہونے پر مدد کی اپیل کی تھی۔

اس اطلاع پر، وہ اگلی صبح اپنے درجن بھر ساتھیوں کے ساتھ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے۔ بالآخر، انہیں جھیل “توسٹومینا” کے ایک گلیشیئر کے قریب تباہ شدہ طیارے کا ملبہ نظر آیا۔جب وہ ملبے کے قریب پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تین افراد طیارے کے پر پر کھڑے ہاتھ ہلا رہے تھے، جو کسی معجزے سے کم نہ تھا۔ طیارہ برف اور جھیل کے جمے ہوئے پانی میں پھنسا ہوا تھا، لیکن خوش قسمتی سے تینوں زندہ تھے۔ فوری طور پر ان سب کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کے وقت پائلٹ اپنی بیٹیوں کے ساتھ الاسکا کے جزیرہ نما علاقے کینائی میں تفریح کے لیے نکلا تھا، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ شدید برف باری اور منفی 20 ڈگری کی سخت سردی کے باوجود، تینوں طیارے کے پر پر کھڑے رہ کر مدد کے لیے اشارے کرتے رہے۔ ان کا اتنی سخت سردی میں زندہ بچ جانا ایک معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…