اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قطر میں ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں بھارتی آئی ٹی انجنیئر گرفتار

datetime 24  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو ریاستی سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امت گپتا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لیے جاسوسی شامل ہے۔امت گپتا، جو کہ معروف آئی ٹی فرم “ٹیک مہندرا” میں سینئر عہدیدار کے طور پر کام کر رہے تھے، کو تین ماہ سے قطری حکام کی حراست میں رکھا گیا ہے۔

قطری سیکیورٹی کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی وضاحت فراہم نہیں کی گئی، جس سے معاملے کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔گپتا کے والدین نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے قطر جانے کی کوشش کی، تاہم قطری حکام نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ہیمنگ جوشی نے اس واقعے کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گپتا کے والدین کو ملاقات کی اجازت نہ ملنا ایک سنگین مسئلہ ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب قطر میں بھارتی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہو۔ 2022 میں، قطر کی سیکیورٹی فورسز نے 8 بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ان اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔ تاہم، فروری 2024 میں قطری امیر کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…