ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکا کی نئی سفری پابندیاں،پاکستان اورنج لسٹ میں شامل

datetime 15  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تمام 43 ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی کیٹیگری ریڈ لسٹ کی ہے،اس ریڈ لسٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن اور شمالی کوریا سمیت 11 ممالک کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دوسری کیٹیگری اورنج لسٹ کی ہوگی، جس میں پاکستان، روس، سوڈان سمیت 10 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کیے جائیں گے اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرینٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، تیسری کیٹیگری یلو لسٹ کی ہے، جس میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کاروبار کے لیے آنے والوں کو شرائط کے ساتھ امریکا آنے کی اجازت ہو گی، حکام کے مطابق بعض ممالک کی درجہ بندی میں رد بدل کیا جا سکتا ہے، حتمی منظوری صدر ٹرمپ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…