ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بلوچستان ٹرین حملے کی ذمہ دار ”را ”ہے، اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما

datetime 13  مارچ‬‮  2025 |

واشنگٹن(این این آئی)سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے،اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے، بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں،پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے، مودی سرکار ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے اور یہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔

سکھ رہنما نے کہاکہ بھارت کی حکومت عالمی سطح پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے،بلوچستان میں ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی اقدامات کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کا خفیہ دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد پڑوسی ممالک کوغیر مستحکم کرنا ہے،بھارت بیرون ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہے،مودی سرکار نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ را کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں،بھارت کے انٹیلیجنس سے متعلق اپریٹس پر سفارتی اور سکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں،دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشتگرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،بھارت کا احتساب نہ ہوا تو اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…