نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز کیلئے ایلون مسک کی اسپیس ایکس سے معاہدے کااعلان کیاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کیلئے ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارت میں ہونے والا پہلا معاہدہ ہے تاہم اسپیس ایکس کو بھارت میں آپریشنز کا آغاز کرنے کیلئے حکومت کی منظوری درکار ہو گی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے ریٹیل اسٹور نیٹ ورک کو اپنی ڈیوائسز تقسیم کرنے کیلئے استعمال کر سکے گی۔