منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سمیت کئی ممالک پر ممکنہ امریکی سفری پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی

datetime 11  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے سفری پابندیوں کے تحت ممکنہ طور پر جن ممالک کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ان ممالک میں پاکستان، افغانستان، عراق، ایران، لبنان، لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن شامل ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور ونیزویلا بھی ان ممالک کی فہرست میں ممکنہ طور پر شامل ہو سکتے ہیں جن پر امریکی سفری پابندی عائد کی جائے گی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان ممالک کے شہریوں پر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

نئی سفری پابندیوں کی پالیسی کے تحت، ان ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔”اورنج گروپ”میں شامل ممالک کے شہری محدود تعداد میں امریکا کا سفر کر سکیں گے۔جبکہ”یلو گروپ”میں شامل ممالک کی حکومتوں کو اپنے مسافروں کی جانچ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اس نئی پالیسی پر کام کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم، ایک ترجمان نے اس حوالے سے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام ممکنہ طور پر ان ممالک کے لیے امریکی امیگریشن پالیسیوں میں سختی کو مزید بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر وہ ممالک جہاں مسافروں کی جانچ کا نظام ٹھیک نہیں۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…