ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری

datetime 22  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا ضروری ہوگا۔ترجمان کے مطابق ویزا اپلائی کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔

بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا لازمی ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا، جبکہ کنفرم ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ضروری ہوگا۔ ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی ہے اور ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکانٹ میں جمع کرانی ہوگی۔ بچوں کے ویزا سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں، جبکہ 6 سے 15 سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی۔15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانا لازمی ہوگا، ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق اور ویزا پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…