جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چولی کے پیچھے گانے پر رقص؛ دلہن کے والد نے بارات واپس لوٹا دی

datetime 3  فروری‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دلہن کے والد نے معمولی بات پر اپنی بیٹی کی شادی ختم کرکے بارات کو واپس لوٹا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں بارات ڈھولک کی تھاپ کے ساتھ دلہا کو لے کر تقریب کے مقام پر پہنچی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دلہا کے دوست اور اہل خانہ خوشی کے اس موقع پر روایتی رقص کر رہے تھے لیکن دلہا کے دوستوں کی ضد نے ایک تنازع کو جنم دیدیا۔

ہوا یوں کہ دلہا نے دوستوں کے اصرار پر بالی ووڈ فلم کھل نائیک کے مشہور گانے چولی کے پیچھے کیا ہے پر رقص کیا۔ سب آنے والے خطرے سے انجان خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے کہ دلہن کے والد نے اس رقص پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کی اقدار کے منافی ہے۔دلہن کے والد نے شادی منسوخ کردی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔ اس دوران دلہن اپنے والد کے آگے روتی رہی، التجا کرتی رہی لیکن انھوں نے ایک نہ سنی۔دلہا کے اہل خانہ نے سمجھا کہ شاید دلہن کے والد کا غصہ کچھ روز میں ٹھنڈا ہوجائے گا اور بات چیت دوبارہ شروع ہوجائے گی لیکن دلہن کے والد نے کہا کہ یہ فیصلہ اٹل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…