جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کون کون شریک ہوگا؟ تفصیلات جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے جارہے ہیں اور واشنگٹن میں ان کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سخت سردی اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سیلسیئس تک جانے کی پیشگوئی کے باعث حلف برداری تقریب کو کیپیٹل کی ہل عمارت کے اندر منعقد کیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری میں دیگر اہم مہمانوں سمیت سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں موجود ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر جارج بش، باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے والوں میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سابق صدور اور غیر ملکی سربراہان مملکت کے علاوہ ٹرمپ کے اہم ساتھی اور ٹیسلا بانی ایلون مسک بھی شریک ہوں گے۔حلف برداری میں ایمازون کے بانی چیف بیزوس، سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ سمیت ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے جب کہ پاکستان سے باہر موجود پی ٹی آئی کے بہت سے رہنماؤں کی بھی حلف برداری تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…