بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چہرے پر ڈرامائی تاثرات، ٹرمپ کی نئی سرکاری تصویر کے چرچے

datetime 18  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل جاری کی گئی سرکاری تصویر کسی بھی امریکی صدر کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نئی سرکاری تصویر میں چہرے پر سخت تاثر پیش کررہے ہیں اور ان کی آنکھیں ترچھی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے سابق فوٹوگرافر ایرک ڈریپر نے بتایاکہ صدر ٹرمپ کی نئی سرکاری تصویرکسی بھی امریکی صدر کی اب تک کی سب سے زیادہ شائع اور دیکھی جانے والی تصویر بن گئی ہے۔

ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر پہلا تاثر یہ ابھرتا ہے کہ شوٹ کے بعد اسٹوڈیو لائٹنگ اور ری ٹیچنگ میں زبردست ہیرا پھیری کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس تصویر کا موازنہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ”مگ شاٹ”سے کیا ہے جو جارجیا کی فلٹن کانٹی جیل میں لی گئی تھی جب ان پر 2020کے انتخابات میں شکست کو الٹنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایک صارف نے ٹرمپ کی تصویر اور چہرے کے تاثرات کو کسی باکسر کے مقابلے سے پہلے کے تاثرات جیسا قرار دیا تو کوئی اسے بدشگونی اور ڈرامائی کہہ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…