جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل

datetime 17  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن (این این آئی)ٹرمپ کی گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے دھمکی پر ردعمل میں ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کرکے اس میں قطبی ریچھ شامل کر لیا۔ڈنمارک کے زیر کنٹرول نیم خودمختار گرین لینڈ کا نمائندہ قطبی ریچھ ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس جزیرے کی سٹریٹجک اہمیت قطب شمالی کے گلیشیر پگھلنے سے بڑھ چکی ہے، اس کی 58 ہزار آبادی ڈنمارک سے آزادی کی خواہاں ہے۔

تاہم ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ کے وزیراعظم میوٹ بورپ نے اپنے ردعمل میں کہا گرین لینڈ ہمارا ہے، یہ برائے فروخت نہیں، نہ کبھی ہوگا۔ادھر ڈنمارک نے ٹرمپ کا بیان بکواس قرار دے کراس کا دفاع مزید سخت جبکہ شاہ ڈنمارک نے500سالہ قدیم شاہی کوٹ آف آرمز تبدیل کر دیا جس پر قبل ازیں تین تاج تھے،ان میں دو تاج قطبی ریچھ اور بیل سے تبدیل کر دیئے، بیل ڈنمارک کے زیر کنٹرول جزائر فارو کی علامت ہے۔یہ تبدیلی ڈنمارک کا واحد سپرپاورکو واضح پیغام ہے کہ گرین لینڈ حاصل کرنے کے خواب دیکھنا بند کرے۔واضح رہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ گزشتہ ایک صدی سے سٹریٹجک مقاصد اور قدرتی وسائل کیلئے گرین لینڈ خریدنا چاہتی ہے، 1946 میں امریکہ نے 10 کروڑ ڈالر کے عوض ڈنمارک سے جزیرہ لینا چاہا مگر ناکام رہا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…