ہرارے(این این آئی)شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں سے بھرے شمالی زمبابوے کے وائلڈ لائف ریزرو میں ایک بچہ پانچ تک معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے وائلڈ لائف ریزرو کے پارک میں گم ہونے والا سات سالہ بچہ پانچ روز بعد 50 کلومیٹر دور زندہ سلامت پایا گیا، جو دریا کے کنارے جنگلی پھل کھا کر زندہ رہا۔
حکام کے مطابق شمالی زمبابوے میں واقع جنگلی حیات کے ذخیرے، میٹوساڈونا نیشنل پارک، جو اپنے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کے لیے جانا جاتا ہے، میں 7 سالہ بچہ، ٹینوٹینڈا پانڈو، پانچ دن تک گم رہنے کے بعد معجزانہ طور پر زندہ پایا گیا۔ٹینوٹینڈا کو ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تاکہ اسکی صحیح نگہداشت ہوسکے، وہ کمزور نظر آرہا تھا لیکن اسکے جسم پر کوئی زخم نہیں تھے، اور امید کی جاتی ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہوجائے گا ۔