اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

ہیکرز نے بھارتی حکومت کی ای میل آئی ڈیز فروخت کے لیے پیش کردیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)کسی بھی حکومت کی ای میل آئی ڈیز کو اگر ہیکرز نشانے پر لے لیں اور نقب لگاکر مواد چرالیں تو بہت سے معاملات پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سب کچھ کاروباری نقطہ نگاہ سے بھی خطرناک ہے اور قومی سلامتی کے پہلو سے بھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی حکومت کے لیے ایک بڑی الجھن اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

ہیکرز نے بھارتی حکومت کے بہت سے ای میلز اکانٹس کو ہیک کرکے ان کا مواد نکال لیا ہے اور اب وہ ای میل آئی ڈیز اور مواد کو فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔سائبر کرمنلز بھارت کے سرکاری ملازمین کی مبینہ ای میلز کے یورز نیم اور پاس ورڈ فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ اگر رسائی مل جائے تو لوگ ان ای میل اکانٹس کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں حکومت کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ایک ہیکر کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ای میل آئی ڈیز کے لیے لوگ ہزاروں روپے دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اِن اکانٹس کے ذریعے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…