جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوبی کوریا میں 13، 13 بچے پیدا کرنیوالی دو خواتین کیلیے سویلین ایوارڈکااعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی)شرح پیدائش میں تیزی سے کمی کا سامنا کرنے والے ملک جنوبی کوریا کی وزارت صحت اور فلاح و بہبود نے دو خواتین کو 13، 13 بچے پیدا کرنے پر سویلین سروس میڈل سے نواز دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 سالہ ایوم گئی-سک کو سول میرٹ کے پانچویں درجے کے ایوارڈ سی یونگنیو میڈل سے نوازا گیا۔

یہ میڈل ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی سیاست، معیشت، معاشرت، تعلیم یا اکادمی میں بھرپور حصہ ڈالا ہو۔ذرائع کے مطابق 59 سالہ لی یونگ-می کو جس سول میرٹ میڈل سے نوازا گیا وہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو کامیابیوں اور عطیات کے ذریعے یا اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچا کر یا عوامی خدمت کے لیے اپنی زندگی مختص کرتے ہوئے ملکی فلاح میں حصہ ڈالتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوم نے 1986 سے 2007 کے درمیان پانچ بیٹوں اور آٹھ بیٹیوں کو جنم دیا۔ جبکہ لی کے گھر پہلے بچے کی ولادت 23 برس اور آخری بچے کی ولادت 44 برس کی عمر میں ہوئی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…