پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

2000 کروڑ کی کرپٹو کرنسی چرا لی گئی

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں 2 ہزار کروڑ روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی چْرائی گئی۔ پیلورس ٹیکنالوجی اور کرسٹل انٹیلی جنس نے تحقیق کے ذریعے یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ کس طور لوگوں کے والیٹ سے اتنی بڑی رقم نکال لی گئی جبکہ شناخت کے کئی مراحل درپیش ہوتے ہیں۔یہ بھارت میں کرپٹو کرنسی کی چوری کا سب سے بڑا کیس ہے۔ گزشتہ ماہ وزیر ایکس ایکسچینج سے جْڑے ایک والیٹ سے دو ہزار کروڑ روپے کے مساوی کرپٹو کرنسی چرائی گئی۔ہزاروں افراد اپنے سرمائے سے محروم ہوئے۔ وزیر ایکس نے اس واردات کی اطلاع سینٹرل سائبر کرائم پورٹل، فائنانشل انٹیلی جنس یونٹ اور دی انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو دی۔ دہلی پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا۔

چوری کا یہ منصوبہ 10 جولائی سے بنایا جارہا تھا۔دی بلاک چین انٹیلی جنس فرم کرسٹل انٹیلی جنس کرپٹو منی کی بلاک چین مین ٹریلز کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کرتا ہے۔ وزیر ایکس نے والیٹ کی شناخت فراہم کی تھی۔ جب دنیا بھر کے سائبر انویسٹی گیٹرز نے کرسٹل ٹولز کے ذریعے منی ٹریل کا سراغ لگایا تو معلوم ہوا کہ 18 جولائی کو 200 ٹرانزیکشن ہوئے۔کرسٹل انٹیلی جنس کے کنٹری مینیجر سنجیو شاہی کہتے ہیں کہ چور نے 23 کروڑ ڈالر اپنے والیٹ میں منتقل کیے۔

یہ رقم مختلف کرپٹو کرنسیز میں تھی۔ منی ٹریل سے معلوم ہوا کہ چوری کی تیاریاں بہت پہلے سے کی جارہی تھیں۔ ایکسچینج کرپٹو ٹرانزیکشنز کے لیے جو فیس چارج کرتے ہیں اسے گیس فی کہتے ہیں۔ماہرین بتاتے ہیں کہ چور نے یہ فیس ادا کرنے کے لیے اپنے والیٹ میں 1080 ڈالر کی کرپٹو کرنسی ٹانیڈو کیش نامی والیٹ کے ذریعے جمع کروائی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…