جمعرات‬‮ ، 27 جون‬‮ 2024 

بڑے اسلا می ملک میں حجاب پہننے پر پابندی عائد

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے (این این آئی)تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پارلیمنٹ نے بل بھی منظور کرلیا ہے، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمان ہے، حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیز اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7920 سومونیس (تقریباً 700ڈالر)تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 39500 سومونیس (3500 ڈالر)کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماں کو خلاف ورزی کرنے پر 54000 سے 57600 سومونیس (4800 ڈالر)تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…