ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سفاری پارک میں زرافے نے 2 سالہ بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں واقع جنگلی حیات کے مرکز میں زرافے کو کھانا کھلانے کا تجربہ ایک خوفناک تجربے میں اس وقت تبدیل ہوگیا جب زرافے نے ایک پک اپ ٹرک کے اندر سے ایک بچی کو منہ میں پکڑ لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچی کے والد جیسن ٹوٹن کی ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں ان کی بیٹی کو دکھایا گیا جو زرافے کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن زرافے نے الٹا اسے ہی پکڑ لیا۔زرافے نے اپنا سر لڑکی کی طرف بڑھایا اور آگے بڑھتے ہوئے پک اپ کے پچھلے حصے میں جا پہنچا۔

اس کے بعد ویڈیو میں زرافے کو بچی کو پکڑ کر ہوا میں اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ پس منظر میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔دوسری طرف گلین روز میں فوسل رم وائلڈ لائف سینٹر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر وارین لیوس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کو ہمارے فارم کے ایک زرافے کے واقعے کے بارے میں گذشتہ پیر روز مطلع کیا گیا تھا۔

لیوس نے کہا کہ فوسل رم میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ویڈیو بنانے والی لنڈسے میریمین نے اشارہ کیا کہ وہ ویڈیو اس لیے بنا رہی تھی کہ دیکھا جائے کہ زرافہ کس طرح لوگوں کے ہاتھوں سے کھا رہا ہے۔ اس دوران زرافے نے غلطی سے کھانے کے ساتھ چھوٹی لڑکی کی قمیض پکڑ لی اور اسے پک اپ کے اندر سے اٹھا لیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…