جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مسجد حرام میں36ملین معتمرین کا استقبال کیاگیا،انتظامیہ حرمین شریفین

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین نے انکشاف کیا ہے کہ 2/17/1442 ہجری سے 3/5/1443 ہجری تک 36 ملین سے زائد زائرین اور نمازیوں کا مسجد حرام میں استقبال کیا گیا۔ کرونا وبا کے اثرات کم ہونے کے بعد نمازیوں اور زائرین کی مسجد حرام میں آمد کے آغاز سے ہی صدارت عامہ برائے حرمین شریفین نے

مختلف پیشہ ورانہ طریقے سے کام کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں واضح کیا کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد اب تک 14234501 مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ جب کہ مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد 22184917 تک پہنچ گئی۔صدارت عامہ کی سلامتی ،حفاظت اور ہنگامی حالات و خطرات سینمٹنے کی ذمہ دار ایجنسی، مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کے ھجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار ایجنسی نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسجد اور اس کی بیرونی سہولیات کے اندر سروس سسٹم کی مدد کے لیے 1300 سے زیادہ افراد کو ذمہ داریوں پر مامور کیا۔ ان میں مرد اور خواتین دونوں طرح کے رضا کار شامل ہیں۔یہ رضا کار ایک واضح طریقہ کار اور سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق مل کر کام کرتے ہیں۔ اس کا مقصد موسموں کے دوران مسجد حرام میں فراہم کی جانے والی تنظیمی اور حفاظتی خدمات کے نظام کو مربوط بنانا ہے۔سیکیورٹی، گروپنگ اور ہجوم کے انتظام میں شامل مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعیملازمین گروپنگ اور سیکورٹی پلانز کی پیشرفت کی نگرانی اور پیروی کرنے کے کام انجام دیتے ہیں جو منظم اور مثر طریقے سے خدمات فراہم کرتے ہیں۔اہل قومی کیڈرز عظیم الشان مسجد کے دروازوں سے داخل ہونے والوں کے داخلے کے عمل کو منظم کرنے، راستوں کو کنٹرول کرنے، احتیاطی تدابیر کے حصول، صحن، عبادت گاہوں اور چھت تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات کے تحت وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کام کرتے ہیں۔صدارت عامہ برائے امور حرمین نے بہت سے مطالعات، فیلڈ ریسرچ اور میکانزم کے ساتھ مرد اور خواتین ملازمین کی تربیت کی اور انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اس کا مقصد بیت اللہ میں داخلے، آمد ورفت کے لیے نقل و حرکت میں آسانی، معتمرین کو منظم رکھنا اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…