جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کورونا وائرس کیسے پھیلا ؟ ایک اور نظریہ سامنے آگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس پھیلنیکا سبب اب تک سامنے نہیں آسکا،لیکن ایک نیاخیال سامنے آگیا ہے جس کے مطابق عالمی وبا شروع ہونے سے ایک دہائی قبل ہی چین میں کورونا کی شناخت ہوگئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بائیو سائنس ریسورس پروجیکٹ کے

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کا کہنا تھاکہ کوویڈ19 وائرس کی بتدریج نشو نما یہ وبا پھیلنے سے 10 سال پہلے بیمار چینی کان کنوں کے جسم میں ہوئی تھی ۔ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کے مطابق کان کنوں کی پراسرار بیماری کی جانچ کے لیے نمونے ووہان میں ماہرین کو تحقیق کے لیے بھیجے گئے تھے جہاں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔ڈاکٹر جوناتھن نے بتایا کہ چینی کان کن نمونیا جیسی بیماری سے شدید بیمار ہوئے تھے، جن میں سے 3 ہلاک اور باقی 6 ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہے، اس حوالے سے ایک چینی محقق نے کہا تھا کہ کان کنوں کی ہلاکت سارس جیسے وائرس سے ہوئی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے مختلف نظریات سامنے آتے رہیں جن میں سب سے معروف خیال یہ ہیکہ کورونا وائرس ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا جہاں چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیا جاتا ہے،اور یہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…