ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مسجد حرام میں ماحول کو خوش گوار رکھنے کے لیے 250 مسٹ فین نصب کر دیے گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد حرام میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس انجینیر عامر بن عواد القمانی نے کی بتایا ہے کہ حرم مکی میں ماحول کو ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کے لیے ہوا کے ساتھ پانی کی پھوار چھڑکنے والے مسٹ فین لگائے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے

مطابق انہوں نے کہا کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی سہولت کے لیے مسٹ فین نصب کیے گئے ہیں۔ جو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بیرونی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے اسپرے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت کم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کھلی جگہوں (کھلی ہوا)میں ہوا کو خوش گوار کرنے کے لیے مِسٹ فینز اور واٹر مِسٹ کالمز استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ہائی پریشر پمپ( (42 کلو گرام/سینٹی میٹر 2 سے کم نہیں)کے ذریعے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے۔ پانی فلٹر سے گزرنے کے بعد بعد ہوا کے ساتھ باہر ایک پھوار کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔القمانی نے بتایا کہ کہ مسٹ پنکھوں کی تعداد تقریبا 250 جو مسجد حرام کے صحن میں مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ یہ پنکھے زمین سے چار میٹر کی اونچائی پر ہیں۔ ان کا قطر 38 انچ اور ہوا کے بہا کی رفتار کے ساتھ 1100 CFM تک ہے جو 10 میٹر تک ہوا کو پہنچاتے ہیں۔ یہ پنکھے عموما نماز کے اوقات میں اس وقت چلائے جاتے ہیں جب مسجد حرام کا صحن نمازیوں سے بھر جائے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…