جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا کاسرحدپارحملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعادہ

datetime 7  جولائی  2021 |

واشنگٹن (این این آئی )سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن ،جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک مِلر اور دوسرے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی عہدے داروں نے اپنے ملک کی جانب سے سعودی عرب کے حق دفاع کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا کہ شہزادہ خالد نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے خطے میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔پینٹاگان کے پریس سیکریٹری جان کربی نے الگ سے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اور جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک مِلر نے شہزادہ خالد سے گفتگو میں سرحدپارحملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغی سعودی عرب کے جنوب میں واقع شہروں اور شہری تنصیبات کو روزانہ ہی ڈرون اور میزائل حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سعودی عرب کا فضائی دفاعی نظام حوثیوں کے ان حملوں کومسلسل ناکام بنا رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری آسٹن نے امریکا کے اس پختہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دفاع کے شعبے میں شراکت داری جاری رکھے گا۔ انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کاہل نے شہزادہ خالد سے ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاع کے شعبے میں شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انھوں نے سعودی نائب وزیردفاع سے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان کاامریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹم لنڈرکنگ کے ساتھ مل کر بحران کے خاتمے کے لیے مثبت کام پر شکریہ ادا کیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے الگ سے اطلاع دی ہے کہ شہزادہ خالد امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے سعودی عرب اور امریکا کیدرمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…